0
Monday 5 Dec 2022 18:41

اسرائیلی صدر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

اسرائیلی صدر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ بحرین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد صیہونی صدر متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ "ابوظبی" پہنچ گئے، جہاں یو اے ای کے وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر "اسحاق ہرتزوگ" بحرین کا پہلا سفر مکمل کرنے کے بعد آج سوموار کی دوپہر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں اماراتی وزیر خارجہ "عبداللہ بن زاید" نے ان کا استقبال کیا۔ طے یہ تھا کہ اسحاق ہرتزوگ امارات میں جاری فضائی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور تقریر کریں گے۔ اسرائیلی صدر قطر کے دورے پر گئے ہوئے امارات کے صدر "محمد بن زاید" سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل صیہونی صدر پندرہ مئی کو امارات کے سابق صدر شیخ خلیفه بن‌ زاید آل‌ نهیان کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اسحاق ہرتزوگ کا متحدہ عرب امارات کی جانب سفر ایسے حالات میں پیش آیا، جب بحرین میں ان کے دورے پر ہزاروں افراد نے تل ابیب سے تعلقات کی بحالی کے خلاف احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ : 1028663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش