0
Monday 5 Dec 2022 20:05

کے پی اسمبلی، سرکاری ہیلی کاپٹر کے نجی استعمال کیلئے بل ایوان میں پیش

کے پی اسمبلی، سرکاری ہیلی کاپٹر کے نجی استعمال کیلئے بل ایوان میں پیش
اسلام ٹائمز۔ سرکاری ہیلی کاپٹر کو نجی مقاصد کے استعمال کے لیے بل کے پی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، اس قانون کے تحت 2008ء سے نجی مقاصد کے لیے استعمال ہیلی کاپٹر کے بارے میں کے پی حکومت سے پوچھ گچھ نہیں کی جاسکے گی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزراء کی تنخواہوں و مراعات و استحقاق بل 2022ء کا ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ ترمیمی بل میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی شق میں مزید ترامیم کی گئی ہیں، حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر یا جہاز اب نجی مقاصد کے لیے کرائے پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

نجی مقاصد کے لیے کرائے پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اجازت لینی ہوگی، ہیلی کاپٹر یا جہاز کے کرائے کا تعین حکومت وقتاً فوقتاً کرتی رہے گی، وزیراعلیٰ، وزراء اور سرکاری افسران ضرورت پڑنے پر اپنے معاونین کے علاوہ دیگر افراد بھی ہوائی سفر پر ساتھ لے جاسکیں گے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت یکم نومبر 2008ء سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال درست تصور ہوگا، ترمیم کے تحت یکم نومبر 2008ء کے بعد سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر صوبائی حکومت سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1028677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش