0
Saturday 1 Oct 2011 17:39

پروفیسر ربانی کے قتل کا منصوبہ کوئٹہ میں بنایا گیا، افغان انٹیلیجنس کا الزام

پروفیسر ربانی کے قتل کا منصوبہ کوئٹہ میں بنایا گیا، افغان انٹیلیجنس کا الزام
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پروفیسر برہان الدین ربانی کے قتل کا منصوبہ کوئٹہ میں بنایا گیا، جس کے ثبوت پاکستانی حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے ترجمان لطف اللہ مشعل نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پروفیسر ربانی کے قتل کا منصوبہ کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاون میں تیار کیا گیا۔ افغان حکام کےمطابق سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل کی چارہ ماہ قبل کوئٹہ میں طالبان شوریٰ کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم طالبان نے ابھی تک برہان الدین ربانی کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ افغان انٹیلی جنس کے ترجمان نے کہا کہ سازش میں ملوث افراد کی تصاویر، پتے اور نقشے پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ 
گذشتہ روز افغان صدر حامد کرزئی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ برہان الدین ربانی کے قتل میں کوئٹہ کے کچھ معروف افراد ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو روز میں ایک تحقیقاتی ٹیم پاکستان بھیجیں گے۔ اگر پاکستان نے تعاون نہ کیا تو وہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کے پاس لے جائیں گے اور اس سے تفتیش کی درخواست کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 102871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش