0
Sunday 23 Aug 2009 11:39

افغانستان: ووٹ لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 4 ہزار ووٹ نذر آتش

افغانستان: ووٹ لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 4 ہزار ووٹ نذر آتش
شمالی افغانستان میں مسلح طالبان نے ووٹوں کو لے کر جانے والی گاڑی پر حملہ کر کے 4 ہزار ووٹوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ جنوبی افغانستان میں طالبان نے دو افغان ووٹروں کی انگلیاں کاٹ دیں۔ افغان آزاد الیکشن کمیشن کے صوبائی ڈائریکٹر انجینئر در احمد کے مطابق صوبہ بلخ میں مسلح طالبان نے الیکشن کمیشن کے ورکروں اور ووٹوں کو لیجانے والی گاڑی کو ضلع نہر العشاہی کے قریب روک کر اس پر حملہ کر دیا جس دوران گولی لگنے سے الیکشن کمیشن کا ایک اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے کارروائی کے بعد تقریباً 4 ہزار ووٹوں کو نذر آتش کر دیا تاہم الیکشن کمیشن کے صوبائی ڈائریکٹر کے مطابق نذر آتش کئے جانے والے ووٹوں کی گنتی ہو چکی تھی اور انہیں مزار شریف کے آئی ای سی آفس لے جایا جا رہا تھا۔ دریں اثناء صوبہ قندھار میں ہفتہ کو مسلح طالبان نے دو افغان ووٹروں کی انگلیاں کاٹ دیں، ان ووٹروں کو بتایا گیا کہ انہوں نے منع کرنے کے باوجود ووٹ ڈالا لہذا یہ ان کی سزا ہے۔
خبر کا کوڈ : 10313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش