0
Saturday 28 Jan 2023 02:06

فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں، مریم اورنگزیب

فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ فارن ایجنٹ جھوٹا، مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، 90 روز میں کرپشن ختم کرنے، ایک لاکھ نوکری، پچاس لاکھ گھر دینے کی بڑھکوں کا کیا ہوا؟، معیشت کو آگ لگائی، مہنگائی کی تباہی پھیلائی اور آج معیشت کی بات کرتے ہوئے کچھ تو شرم آنی چاہئے، خوف آپ کو اپنے جرائم سے آ رہا ہے، خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب قومی خزانے پر آپ ڈاکے ڈال رہے تھے، خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب توشہ خانہ اور سرکاری عہدوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی تھی۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خوف اس وقت آنا چاہئے تھا جب بشری اور فرح پنجاب اور ملک کا ہر عہدہ رشوت لے کر بیچ رہی تھیں، آپ کو شوکت خانم ہسپتال کے 30 لاکھ ڈالر نجی کاروبار میں لگاتے خوف نہ آیا، یہ بتائیں 2018 میں ڈالر کتنے کا تھا؟، آٹا چینی کی قیمت کیا تھی؟، پٹرول اور فی یونٹ بجلی کی قیمت کیا تھی؟۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں، فارن ایجنٹ کو پتہ ہے کہ گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی آزادی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے، معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو گھر سے نکال کر جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1038102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش