0
Sunday 29 Jan 2023 21:02

امپوٹڈ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا کے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے، حلیم عادل شیخ

امپوٹڈ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا کے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں اضافے پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا امپوٹڈ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا کے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے، مریم نواز کی آمد کا تحفہ مہنگے پیٹرول کی صورت میں عوام کو دیا گیا ہے، نااہل حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے، عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈالا جائے گا، پی ڈی ایم کا ٹولا عوام پر عذاب کے طور پر مسلط کیا گیا ہے، منی بجٹ کے ذریعے عوام کی کھال اتارنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت کو مزید برداشت کرنا ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی، پیٹرولیم کی بڑھائی گئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں، فوری طور پر اضافی قیمتوں کو واپس لیا جائے، فوری انتخابات ہی معیشیت میں استحکام لا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1038421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش