0
Thursday 2 Feb 2023 11:03

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 270 روپے کا ہوگیا

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 270 روپے کا ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر 1 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح امریکی ڈالر کچھ دیر کیلئے نیچے آنے کے بعد پھر اونچی اڑان بھرنے لگا، جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔ جمعرات کی صبح کاروبار کے آغاز میں بھی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1039097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش