0
Wednesday 5 Oct 2011 16:14

امریکی حکام کی حقانی نیٹ ورک کے نمائندوں سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

امریکی حکام کی حقانی نیٹ ورک کے نمائندوں سے خفیہ ملاقات کا انکشاف
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ کچھ روز پہلے ایڈمرل مولن نے آئی ایس آئی اور حقانی گروپ کے درمیان رابطوں کا الزام لگا کر پاک امریکا تعلقات میں ایک بحران پیدا کر دیا لیکن جو بات ایڈمرل مولن چھپا گئے وہ یہ تھی کہ خود امریکی حکام نے حقانی گروپ کے ساتھ خفیہ ملاقات کی تھی۔ یہ انکشاف اب امریکی میڈیا میں آنے والی رپورٹس سے ہوا ہے۔ ملاقات میں حقانی نیٹ ورک کی نمائندگی جلال الدین حقانی کے بیٹے ابراہیم حقانی نے کی تھی۔
 امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے موسم گرما میں حقانی نیٹ ورک کے نمائندوں سے خفیہ ملاقات کی، جس کا انتظام آئی ایس آئی نے کیا تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایک پاکستانی عہدے دار نے بتایا کہ اسلام آباد نے حقانی گروپ کیساتھ رابطوں میں گذشتہ سال کے آخر میں مدد فراہم کرنی شروع کی اور اس موسم گرما میں ایک خلیجی ملک میں ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔ ملاقات میں افغان حکومت کے نمائندے شریک نہیں تھے۔ پاکستانی عہدے دار کا کہنا تھا کہ سراج الدین حقانی کے ایک بھائی نے ملاقات میں حقانی نیٹ ورک کی نمائندگی کی تھی۔ 
امریکی محکمہ خارجہ نے خفیہ ملاقات کی خبروں پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم انہوں نے وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پورے افغانستان اور خطے میں وسیع البنیاد رابطے ہیں، جو ابھی ابتدائی نوعیت کے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات افغانستان میں پچھلے دنوں حقانی گروپ کے بڑھتے ہوئے حملوں سے پہلے ہوئی تھی۔ ان حملوں نے حقانی گروپ سے بات چیت کی کوششوں کا مزید مشکل بنا دیا ہے، لیکن امن عمل کی کوششیں ترک نہیں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 103941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش