0
Saturday 4 Feb 2023 19:50

کراچی میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اور کشمیر ریلی پر حملوں سمیت دیگر دہشتگرد وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حنیف عرف بلو بادشاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد رینجرز پر حملوں، کشمیر ریلی پر پر دستی بم حملوں اور چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھا۔ دہشتگرد حنیف کا نام ریڈ بک میں موجود ہے۔ دہشتگرد حنیف نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی، حنیف نے 2019ء میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی۔ گرفتار دہشتگرد نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ دہشتگردی کی پہلی واردات گلستان جوہر کامران چورنگی پر 10 جون 2020ء کو رینجرز پر دستی بم حملے سے کی، 19 جون 2020ء کو گھوٹکی میں رینجرز کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا۔

4 جولائی 2020ء کو پنو عاقل میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم پھینکا، پانچ اگست 2020ء کو کراچی میں کشمیر ریلی پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا، 5 اگست 2020ء کو  کورنگی میں رانا جی اسٹیٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، 15 دسمبر 2020ء کو کلفٹن میں چائنا ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر Magnetic بم لگایا، 15 دسمبر 2020ء کو شیخ زید کیپمس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ دہشتگرد نے جمالی پل کے قریب چینی باشندوں پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ 2019ء میں قائدآباد پل پر بارود سے بھری موٹر سائیکل کھڑی کی، لیکن دھماکہ نہیں ہو سکا۔ حنیف کے مطابق دہشتگردی کی وارداتوں کا حکم ایس آر اے کا کمانڈر اصغر اور سجاد دیتا تھا۔ حنیف کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش