0
Monday 6 Feb 2023 21:34

مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، ہدایت اللہ رحمانی

مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، ہدایت اللہ رحمانی
اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ افسوس عالمی برادری نے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا، اقوام متحدہ نے قراردادیں پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ دفتر اہل حدیث یوتھ فورس میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو نہیں روک سکتا۔ کشمیر کی جنت نظیر وادی کشمیریوں کی ہے، مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ ہماری تمام تر کمزوریوں کے باوجود شدید ظلم کی گھڑی میں کشمیر کے عوام آزادی کے لئے پرامید ہیں۔ ان کی تیسری نسل قربانیاں دے رہی ہے، ہمیں ان کے لیے جو کچھ کرنا چاہیے تھا نہیں کیا۔ قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے پیدائشی حق خودارادیت سے زیادہ دیر تک روکا نہیں جاسکتا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، ایک عرصہ سے دشمن نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہوا ہے، پاوں تلے روند رہا ہے، پنچے اس پر گاڑے ہوئے ہیں، ہم ٹس سے مس نہیں ہوتے، کیا ہمیں اس وقت ہوش آئے گا جب دبا کر اس کو ختم کردے گا، ان حالات میں قوم، بالخصوص حکومت اور فوج کو جاگنا چاہیے، اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1039888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش