0
Wednesday 5 Oct 2011 19:05

حکومت مسائل کا قابل عمل حل دے تو ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، پارلیمنٹ کے ذریعے آئینی تبدیلی کا راستہ موجود ہے، نواز شریف

حکومت مسائل کا قابل عمل حل دے تو ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، پارلیمنٹ کے ذریعے آئینی تبدیلی کا راستہ موجود ہے، نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر حکومت موجودہ ملکی مسائل کا قابل عمل حل دے تو ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ کونسل آف نیشنل افئیرز کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا سوچ رہی ہے تاہم مطلوبہ تعداد میسر نہیں۔ ق لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ پیغام رسانی تو ہو رہی ہے تاہم چوہدری شجاعت کے ساتھ ملاقاتوں کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے واقعات میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔ میاں نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان کی سبکی کرائی۔  
رائیونڈ میں کونسل آف نیشنل افیئرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئینی طریقے سے پارلیمنٹ میں تبدیلی کا راستہ موجود ہے، ق لیگ سے پیغام رسانی کا سلسلہ جاری ہے، وہ حکومت کا ساتھ چھوڑ دے تو اس سے نجات آسان ہو جائے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ گیلانی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں باقی عرصے کے لئے ن لیگ کی بجائے وزارت عظمٰی کا کوئی اور امیدوار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک ریکارڈ کی بنا پر وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ حکومت ناقابل اصلاح ہے اور اس کی موجودگی ملک کے لئے تباہی کا باعث ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تاہم ق لیگ سے پیغام رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا گیا۔ نواز شریف نے کل سے سندھ کے دو روزہ دورے کا بھی اعلان کیا ہے، وہ نواب شاہ کے علاوہ دیگر شہروں میں سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 103994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش