0
Saturday 6 Aug 2011 23:39

حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، ناکامیاں پاکستان یا قوم کی نہیں حکومت کی دین ہیں، نواز شریف

حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، ناکامیاں پاکستان یا قوم کی نہیں حکومت کی دین ہیں، نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ وہ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور دہشت گردی جیسے مسائل حل کر نے میں سنجیدہ نہیں۔ لاہور میں ارکان اسمبلی اور سینٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن بحالی کا بہترین ایجنڈا پیش کرے گی اور مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ن لیگ تیرہ اگست کو لاہور میں آزادی ریلی نکالے گی، جن اضلاع میں تنظیم نو کا عمل ادھورا ہے، اسے جلد مکمل کیا جائے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا ہے کہ ناکامیاں پاکستان یا قوم کی دی ہوئی نہیں، حکومت کی دین ہے۔ آمریت، سیلاب اور زلزلوں کے عذاب اٹھانے پڑے، اب اچھے دنوں پر بھی قوم کا حق ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں لاہور کے ایم این اے، سینیٹرز اور ایم پی اے نے شرکت کی۔ اس موقع پو نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوم آزادی 14 اگست کی تقاریب کو پرجوش طریقے سے منایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم دشواریوں، مشکلات اور چیلنجز سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور حوصلے ٹوٹنے نہیں دیں گے، یہ قوم مشکلات سے گزرنے کا عمل جانتی ہے۔ اجلاس میں جشن آزادی کی تیاریوں اور تنظیم سازی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن لاہور 13 اگست کو لاہور میں جشن آزادی ریلی نکالے گی، اس کے علاوہ اجلاس میں لاہور کی نئی تنظیم سازی پر بھی غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 89901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش