0
Tuesday 7 Feb 2023 09:52

ملتان پریس کلب کی گرانٹ اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، مریم اورنگزیب

ملتان پریس کلب کی گرانٹ اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے نوجوانوں کو بہکا کر جیلوں میں ڈالنے کا گھناونا کھیل رچانا چاہتے ہیں مگر اب ان کے دھوکے میں کوئی نہیں آئے گا۔ وہ خود باہر آئیں اور سب سے پہلے خود کو گرفتاری کے لئے پیش کریں۔ ملک میں آج بھی وہ انتشار پھیلا کر عدم استحکام چاہتے ہیں مگر مسلم لیگ ن پاکستان کے استحکام کے لیے لئے ہمیشہ کام کرتی  رہے گی۔ ملتان پریس کلب کی گرانٹ سمیت صحافیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا نمائندگان سے اپنی خصوصی گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کو ختم کرنے پر پورا زور دے رہی ہے، انشاءاللہ قوم کو جلد خوشخبریاں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان آکر ہمیشہ روحانی سکون ملتا ہے، یہ میرا ننہیال گھر بھی ہے۔ ملتان پریس کلب کے معاملات سے بھی آگاہ ہوں، جلد ملتان کا  دورہ کروں گی۔ قبل ازیں مریم اورنگزیب نے فون پر صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم سے فون پر بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پریس کلب کی گرانٹ اور صحافیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرایے جائیں گے، اس موقع پر ملتان پریس کلب کے فنانس سیکرٹری فرحان ملغانی اور ممبر پریس کلب ممتاز خان نیازی پریس کلب کی گرانٹ اور پریس کلب کے دیگر معاملات کے حوالے سے انہیں فائل جمع کرائی۔ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ملتان پریس کلب ان کا اپنا پریس کلب ہے اور وہ صحافیوں کے مسائل کو اپنی اولین ترجیح میں میں حل کراوائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1039963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش