1
0
Tuesday 7 Feb 2023 23:15

ایران کی نئی عسکری کامیابیوں کی خاص بات کیا ہے؟

ایران کی نئی عسکری کامیابیوں کی خاص بات کیا ہے؟
اسلام ٹائمز۔ منگل کے روز ایران کے قومی دن کے موقع پر عسکری میدان میں اہم کامیابیوں کو سامنے لا کر مغربی ممالک خصوصاً صیہونی ریاست کو پریشان کر دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج نے پہلی مرتبہ اپنے زیر زمین ائیر بیس کی رونمائی کر دی ہے۔ جسے عقاب 44 (Eagle 44) کا نام دیا گیا ہے، جو فضائیہ کے مختلف قسم کے لڑاکا اور بمبار طیاروں کے ساتھ ساتھ بغیر پائلٹ طیاروں (UAVs) کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیئرمین چیفس آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی فوج کے چیف کمانڈر میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے منگل کے روز زیر زمین بیس کا دورہ کیا۔ زیر زمین بیس میں فضائیہ کے نئے لڑاکا طیاروں کی جنگی اور آپریشنل سرگرمیوں کی مکمل صلاحیت ہوگی۔ یہ ایرانی فوج کا پہلا زیر زمین فضائی اڈہ ہے، جس کے بارے میں کچھ معلومات پبلک کی گئی ہیں۔

ایگل 44 بیس کی خصوصیات
زیر زمین ٹھکانے دشمنوں کے حملوں سے بچاو کا اہم ترین ذریعہ تصور کیے جاتے ہیں۔ ایگل 44 اسی تصور کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایگل 44 آپریشنل بیس ہر قسم کے لڑاکا اور بمبار طیاروں کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے بغیر پائلٹ طیاروں کو چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی ایمرجنسی الرٹ، فائٹر مینٹیننس ہینگرز، ہوائی جہاز کی بحالی کے مراکز، نیوی گیشن اور ہوائی اڈے کا سامان، ایندھن کے ٹینکرز بھی سٹور کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بیس تفویض کردہ مشن کو انجام دینے کے لیے ہر قسم کے جنگی طیاروں کو چلانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق زیر زمین بیس بنکر بسٹر بموں کیخلاف مدافعت کی صلاحیت کو سامنے رکھ کر تعمیر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایگل 44 ایرانی فضائیہ کے متعدد زیر زمین ٹیکٹیکل ائیر بیسز میں سے ایک ہے، جو گذشتہ برسوں کے دوران فورس کی آپریشنل ضروریات اور دفاعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ پہاڑوں کے نیچے اپنے مخصوص ڈیزائن اور تعمیر کی وجہ سے یہ بیس حفاظتی شیلڈ کے ساتھ دشمن کی توقع سے کہیں زیادہ موثر اور بروقت فضائی کارروائیاں سرانجام دینے کی صلاحیت بھی فراہم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے زیر زمین میزائل اور ڈرون سٹی کی پہلے ہی نقاب کشائی کی گئی تھی۔ زیر زمین ایئربیس کی پہلی مرتبہ رونمائی کی گئی اور کچھ محدود معلومات دنیا کے سامنے لائی گئی ہیں۔

دو سیٹلائٹس ناہید-2 اور طلوع-3 کی رونمائی
ایران نے منگل کے روز "ناہید-2" ٹیلی کمیونیکیشن اور "طلوع-3" ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی نقاب کشائی بھی کی۔ ایران کے قومی دن کے موقع پر تہران میں ایک تقریب میں دونوں سیٹلائٹس کی نمائش کی گئی۔ ناہید-2 ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایرانی خلائی تحقیقی مرکز نے ایرانی خلائی ایجنسی (ISA) کی درخواست پر بنائی ہے۔ ناہید-2 سیٹلائٹ متعدد ٹیلی کمیونیکیشن مشنز، جیسے بیک وقت ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیٹا اسٹوریج اور ٹرانسمیشن کو محفوظ بنائے گا۔ سیٹلائٹ پہلے ہی اپنے تمام ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرچکا ہے اور لانچ کے لیے تیار ہے۔ دوسری طرف طلوع تھری سیٹلائٹ ایک امیجنگ سیٹلائٹ ہے، جسے ایران الیکٹرانکس انڈسٹریز نے تیار کیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق طلوع تھری 150 کلوگرام وزن کے ساتھ ایران میں تیار کردہ سب سے بھاری سیٹلائٹ سمجھا جاتا ہے۔ طلوع تھری پانچ میٹر کی بلیک اینڈ وائٹ ریزولوشن اور کلر موڈ میں دس میٹر ریزولوشن کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


عاصف لانگ رینج کروز میزائل
منگل کے روز ایرانی فضائیہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل '' عاصف'' کی بھی رونمائی کی۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کو ایرانی فضائی بیڑے میں شامل سخوئی 24 طیاروں میں نصب کیا گیا ہے۔ اس میزائل کو ایرانی فضائیہ کے زیر زمین ایئربیس کی نقاب کشائی کے دوران نمائش کیلئے رکھا گیا تھا۔ عاصف کروز میزائل میں طاقت ور وار ہیڈ نصب ہے، جو بھاری ساز و سامان اور ڈھانچے کو تباہ کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1040098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عمران حیدر شیخ
Pakistan
اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت ہو ایران پر، مولا حسین ابنِ علی علیہ السلام سلامت رکھے، آمین۔
لبیک یا مولا حسین ابنِ علی علیہ السلام لبیک
ہماری پیشکش