0
Wednesday 8 Feb 2023 00:26

سابق صدر پرویز مشرف کی وفات پر سعودی فرمانروا کا اظہار تعزیت

سابق صدر پرویز مشرف کی وفات پر سعودی فرمانروا کا اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سابق صدر پرویز مشرف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت اور مغفرت کی کثرت سے نوازے۔ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے تھے، انہیں آج کراچی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 1040116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش