0
Tuesday 14 Mar 2023 05:12

موریطانیہ نے صیہونی حکومت کیساتھ سمجھوتے کی خبروں کی تردید کردی

موریطانیہ نے صیہونی حکومت کیساتھ سمجھوتے کی خبروں کی تردید کردی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز موریطانیہ کی حکومت کے ترجمان نے اسرائیل سے سمجھوتے کے لئے کسی بھی رابطے کی تردید کر دی ہے۔ موریطانیہ کی حکومت کے ترجمان "النافی ولد اشروقه" نے سوموار کے روز اسرائیل سے کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے حکومتی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موریطانیہ کی جانب سے اسرائیلی حکومت سے تعلقات کی بحالی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ النافی ولد اشروقه نے مزید کہا کہ موریطانیہ بین الاقوامی میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تصدیق یا تردید میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، موریطانیہ کی حکومت کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار ایسے وقت کیا، جب اسرائیل کے اخبارات نے دعویٰ کیا کہ چار عربی و اسلامی ممالک موریطانیہ، انڈونیشیاء، صومالیہ اور نائیجیریا کے صیہونی ریاست سے تعلقات کی بحالی پر مذاکرات چل رہے ہیں۔

صیہونی روزنامے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ "ایلی کوہن" نے جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے موریطانیہ اور نائیجیریا سے صیہونی رژیم کے تعلقات کی بحالی میں مدد کرے۔ البتہ جرمنی نے موریطانوی حکومت پر اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لئے کسی بھی دباو کو مسترد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش