0
Sunday 19 Mar 2023 21:07

کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان

کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن پٹرولیم صارفین کے لئے پٹرولیم ریلیف پیکج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔ 
 
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے، اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی۔ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہے۔ 
 
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے اجلاس کو کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1047567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش