0
Tuesday 21 Mar 2023 02:12
سابق ایم این اے اور ساتھیوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی

علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ بھکر کی داجل چیک پوسٹ سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ سے رجوع کرلیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف گذشتہ رات بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کی، داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔ بھکر پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔
خبر کا کوڈ : 1047799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش