0
Monday 27 Mar 2023 18:43

طاقت کے کچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں، خورشید شاہ

طاقت کے کچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ضمانتیں ملنے کا ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، جلد یا بدیر عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین کا ٹائٹل بھی واپس کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اور پھر برسوں ضمانتیں نہ ہونے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمانتوں کا ریکارڈ اس لئے قائم ہوا کہ طاقت کے کچھ دیوتا عمران خان پر مہربان ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کیلئے انصاف کے فوری اور یکساں نظام کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہونے تک ملک انتشار اور افراتفری کا شکار رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1049026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش