0
Monday 27 Mar 2023 23:13
ہمارا مطالبہ فل کورٹ کا ہے، فل کورٹ بیٹھ کر فیصلہ کرے

عمران خان رویہ نہیں بدلے گا تو ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا، رانا ثناء اللہ

عمران خان رویہ نہیں بدلے گا تو ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اپنا رویہ نہیں بدلیں گے اور معاملات کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے، اُس سے وہ واپس نہیں ہوں گے تو پھر ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پہلے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کے کیس میں فُل کورٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ میں آرہا ہوں، چھوڑوں گا نہیں، تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، جب عمران خان کی سیاست یہی ہے تو پھر کیا ہم چھوڑ کر بھاگ جائیں۔؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ جب وہ کہیں گے کہ ہم نہیں رہیں گے تو پھر ہم کوشش کریں گے کہ یہ نہ رہیں۔ ایک پارٹی کا سربراہ روز کہانی گھڑ کر آجاتا ہے کہ پانچ لوگ داخل ہوں گے، قتل کریں گے، ان کی دھمکیاں کب تک کوئی برداشت کرے گا، آخرکار جواب ملے گا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ کیا ہم نے کہا کہ یہ چور ڈاکو ہے، اس کو چھوڑیں گے نہیں؟ جب کسی پر ایسا مقدمہ بنایا جائے، جس کی سزا موت ہو تو کیا اس کو سمجھ نہیں آئے گی، پوری پارلیمنٹ انتظار کرتی رہی، اس شخص نے کہا کیا میں ان چوروں سے بات کروں۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف سابق وزیراعظم کی منتیں کرتے رہے، وہ اپوزیشن سے نہیں ملے، باجوہ کا کردار پوری دنیا کے سامنے ہے، ہم بالکل مذمت کرتے ہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ فل کورٹ کا ہے، فل کورٹ بیٹھ کر فیصلہ کرے، فل کورٹ بیٹھ کر دیکھے کہ اسمبلیاں قانونی طریقے سے ختم ہوئی یا ایک شخص کی انا کی وجہ سے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حکومت میں تھا تو کہتا رہا کہ اختیار ہو تو 500 افراد کو پھانسی لگا دوں۔
خبر کا کوڈ : 1049078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش