0
Tuesday 28 Mar 2023 20:41

کراچی کے عوام کو مہنگے پھلوں اور پیشہ ور بھکاریوں کا مکمل بائیکاٹ کردینا چاہیئے، ظفر عباس

کراچی کے عوام کو مہنگے پھلوں اور پیشہ ور بھکاریوں کا مکمل بائیکاٹ کردینا چاہیئے، ظفر عباس
اسلام ٹائمز۔ سماجی تنظیم جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو مہنگے پھلوں اور پیشہ ور بھکاریوں کا مکمل بائیکاٹ کردینا چاہیئے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری رمضان شروع ہوتے ہی ٹرکوں، بسوں اور ٹرینوں میں بھر کر اپنے پسندیدہ ترین شہر کراچی کا رخ کرتے ہیں، جہاں انہیں پوری امید ہوتی ہے کہ وہ خالی ہاتھ نہیں لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود ایک بھکاری فیملی کا انٹرویو کیا ہے جس میں باپ نے بیٹے کا چھری سے ہاتھ کاٹا اور خود ہی سی دیا، زخم کی حالت اتنی خوفناک تھی کہ دیکھ کر ہی کراہیت آنے لگے، بھکاری نے بتایا کہ یہ بچہ ہم سب سے زیادہ کماتا ہے، میں ہزار روپے کماتا ہوں تو یہ دو ہزار لے کر آتا ہے۔ ظفر عباس نے بتایا کہ اس کی بیوی بھی مہینے 70 ہزار تک کما لیتی ہے، یہ تینوں مل کر ماہانہ لاکھوں روپے کمالیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک ایم بی اے پاس لڑکے کو تنخواہ کی مد میں 35 سے 40 ہزار روپے ملتے ہیں اور اس مہنگائی میں وہ کہاں جائے؟ یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل پھر دوسرے راستے اختیار کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش