0
Sunday 9 Oct 2011 18:35

کسی کو بھی ایران کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے، ترک وزیر خارجہ

کسی کو بھی ایران کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے، ترک وزیر خارجہ
انقرہ:اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے احمد داود اوگلو نے کہا ہے کہ ترکی ایران کے خلاف کسی کو بھی اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انقرہ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد علی فتح سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ترکی کی سرزمین سے ایران کے خلاف اقدام نہیں کر سکتا اور جس ملک نے بھی ایران پر حملے کا ارادہ کیا تو وہ ترکی کو اپنے سامنے پائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بھی ایران اور ترکی کے مابین بہتر تعلقات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے ممالک اپنی مشکلات اور مسائل حل کر کے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کا راستہ ہموار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 104946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش