0
Thursday 6 Oct 2011 15:49

اسرائیل جوہری ہتھیاروں کے باعث مشرقی وسطٰی کے ممالک کیلئے خطرہ بن چکا ہے، اردگان

اسرائیل جوہری ہتھیاروں کے باعث مشرقی وسطٰی کے ممالک کیلئے خطرہ بن چکا ہے، اردگان
جوہانسبرگ:اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل جوہری ہتھیاروں کے باعث مشرقی وسطٰی کے ممالک کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورہ کے موقع پر وزارت خارجہ میں بات چیت کے دوران ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں گزشتہ کچھ عرصہ سے بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اور تعلقات کی خرابی کا آغاز غزہ کے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت سے ہوا۔ ترک وزیراعظم نے اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرقی وسطٰی کے ممالک کیلئے ایک خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 104239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش