0
Friday 31 Mar 2023 12:55
2 تارڑ آئین کی پاسداری کیلئے کھڑے رہیں گے

فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہوگئی، قوم ون مین شو قبول نہیں کریگی، عطاء تارڑ

اگر بنچ ایسے ہی ٹوٹتے اور بنتے رہیں تو ادارے کی ساکھ کا کیا ہوگا
فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہوگئی، قوم ون مین شو قبول نہیں کریگی، عطاء تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ اگر بنچ ایسے ہی ٹوٹتے اور بنتے رہیں تو ادارے کی ساکھ کا کیا ہوگا، چیف جسٹس کو چاہیے تھا کہ فل کورٹ بنچ بناتے، پوری قوم اس معاملے پر رنجیدہ ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ آج بنچ پر وکلاء کے تحفظات تھے اور بنچ کی تشکیل کے بعد اعتراض اٹھایا گیا، سماعت سے پہلے سرکلرز کے ذریعے ججز کے آرڈر کی نفی غلط ہے، اگر ایسے فیصلے ہوئے ادارے کی ساکھ کیا رہ جائے گی اور قوم اس ون مین شو کو قبول نہیں کرے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام کرائیسز کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہونا چاہیئے، مندوخیل نے دکھی دل سے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کی حفاظت کرے، سرکلر کا رواج پہلی دفعہ دیکھا ہے، قوم پہلے ہی مسائل میں مبتلا ہے، مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہوگئی ہے، اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو اس معاملے میں مزید طول ملے گا اور ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ کی بقا بحال رہے، ملک میں ایک آئینی بحران پیدا ہوچکا ہے، لیکن دو تارڑ آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہیں گے، آج معاملات سجاد علی شاہ ٹو کی طرف جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1049790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش