0
Monday 10 Oct 2011 10:52

نواز شریف اور شہباز شریف کی اقتدار کے لالچ میں بے بسی دیکھ کر دونوں بھگوڑے بھائیوں پر رحم آتا ہے، شرجیل میمن

نواز شریف اور شہباز شریف کی اقتدار کے لالچ میں بے بسی دیکھ کر دونوں بھگوڑے بھائیوں پر رحم آتا ہے، شرجیل میمن
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں آمر کے پاؤں پکڑ کر اور معافی مانگ کر بھاگنے والے بھگوڑے برادران سیاست کو مال بناؤ اور کاروبار کرنے کا ذریعے سمجھتے ہیں۔ بھگوڑے برادران سیاست میں عوام کو بے وقوف اور اپنے اقتدار کے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی اقتدار کے لالچ میں بے بسی دیکھ کر دونوں بھگوڑے بھائیوں پر رحم آتا ہے، دونوں بھگوڑے برادران کی اگر جے آئی ٹی کرائے جائے تو ملک کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران 1985ء سے لے کر آج تک ملک کے پیسے کو اتفاق فاؤنڈری سمجھ کر لوٹ رہے ہیں۔ اس دور میں بھی نواز شریف، شہباز شریف اور ان کا فرنٹ مین حمزہ شہباز سستی روٹی کے نام پر اربوں روپے لوٹ رہا ہے، یہی نہیں بلکہ ڈینگی کے اسپرے اور پنجاب کے دیگر محکموں سے بھی بے شمار دولت اسی فرنٹ مین کے ذریعے لوٹ مار کی نذر ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 105035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش