0
Wednesday 12 Oct 2011 15:27

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 14 اکتوبر کو طلب، امن و امان کی صورتحال کو ایجنڈے پر رکھنے کا مطالبہ

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 14 اکتوبر کو طلب، امن و امان کی صورتحال کو  ایجنڈے پر رکھنے کا مطالبہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسبملی کا اجلاس چودہ اکتوبر جمعتہ المبارک کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا۔ اپوزیشن، یونیفیکیشن بلاک کی طرف سے پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز کے خلاف ایوان میں احتجاج کرے گی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ قائد اعظم کی طرف سے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ صوبے میں ڈینگی کے معاملے پر حکومتی غفلت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ معاملہ ایوان میں اٹھانے کے لئے اجلاس بلانا ناگزیر ہے۔ اپوزیشن نے امن و امان کی صورتحال کو بھی ایجنڈے پر رکھنے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ یونیفیکیشن بلاک کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر طاہر جاوید کی طرف سے پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز کے خلاف ایوان میں احتجاج کیا جائے گا۔ سپیکر رانا محمد اقبال نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر جمعتہ المبارک کی سہ پہر تین بجے اجلاس طلب کرلیا ہے
خبر کا کوڈ : 105709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش