0
Friday 14 Oct 2011 12:52

سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی بدولت باجوڑ ایجنسی سے عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کا یقینی خاتمہ ہو گیا ہے، میجر جنرل نادر زیب

سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی بدولت باجوڑ ایجنسی سے عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کا یقینی خاتمہ ہو گیا ہے، میجر جنرل نادر زیب
خار باجوڑ ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل فرنیٹر کور میجر جنرل نادر زیب نے کہا ہے سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے باجوڑ ایجنسی میں عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کا یقینی خاتمہ ہو گیا ہے اور ایجنسی میں حکومتی عملداری کی بحالی کے بعد روزمرہ کی زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل فرنیٹر کور نے گذشتہ روز تحصیل خار کے علاقے لوئی سم میں ایف سی فورٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ لوئی سم ایف سی فورٹ کی افتتاحی تقریب میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ندیم مرزا، قائم مقام کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل ساجد، پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی اسلام زیب خان، انتظامیہ اور فورسز کے اعلیٰ حکام اور ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کے عمائدین اور زعماء کے ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل نادر زیب نے کہا کہ فورسز اور قبائلی عمائدین کے باہمی تعاون کی نتیجے میں ایجنسی میں عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کئی سال بعد ایجنسی میں حکومتی عملداری مکمل طور پر دوبارہ بحال ہو گئی ہے اور حکومتی عملداری کی بحالی کے بعد ایجنسی میں روزمرہ زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ سال 2008ء میں جب ایجنسی عسکریت پسندوں کی قبضہ میں تھی تو ایجنسی میں ہر جگہ خوف و ہراس کا ماحول تھا اور ہر شخص کی زندگی غیر محفوظ تھی لیکن سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے آج ایجنسی میں عسکریت پسندوں کا نام و نشان تک نہیں ہے اور ایجنسی میں حکومتی عملداری مکمل طور پر دوبارہ بحال ہونے کے بعد روزمرہ زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے اور لوگ بغیر کسی خوف و ہراس کے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے ایجنسی کو عسکریت پسندوں سے صاف کر کے اپنا فرض پورا کر دیا ہے اب قبائلی عمائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایجنسی میں حکومتی عملداری اور امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے نبھائیں۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ عسکریت پسند علاقے کی ترقی اور عوام کے دشمن ہیں اور لوگوں کو ایک جذبے کے تحت ان کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے۔ میجر جنرل نادر زیب نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں مکمل امن کے بعد اب علاقے میں ترقیاتی کام شروع کریں گے۔ جس سے باجوڑ ایجنسی کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ تقریب کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کی طرف سے قبائلی علاقوں میں ہونے والی دراندازی روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام ہو سکے گی اور پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں اور مختلف مقامات پر پوسٹیں قائم کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 106124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش