0
Monday 22 Aug 2011 22:39

باجوڑ ایجنسی میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور زندگی معمول کی جانب آ رہی ہے، لیفٹنٹ کرنل امتیاز

باجوڑ ایجنسی میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور زندگی معمول کی جانب آ رہی ہے، لیفٹنٹ کرنل امتیاز
خار/باجوڑ ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی میں ماموند قبائل کا گرینڈ جرگہ، سیکورٹی فورسز کے مکمل حمایت کا اعلان۔ باجوڑ ایجنسی کے ماموند قبائل نے ایجنسی میں حکومتی عملداری کی بحالی اور عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ روز صدر مقام خار سے چالیس کلومیٹر دور تحصیل ماموند کے علاقے سیوئی میں میں تحصیل ماموند کے قبائل کے مختلف قبیلوں کے عمائدین زعماء اور علماء کے ایک بڑے جرگہ میں کیا گیا ہے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن انچارج لیفٹنٹ کرنل امتیاز نے کہا کہ تحصیل ماموند میں حکومتی عملداری کی بحالی کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہیں اور زندگی معمول کی جانب آ رہی ہیں انھوں نے قبائلی عمائدین سے کہا کہ وہ علاقہ کے حالات خراب کرنے والے افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تا کہ ایجنسی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو کر ایجنسی ترقی کی جانب گامزن ہوسکیں۔ لیفٹنٹ کرنل امتیاز نے عمائدین سے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں حکومتی عملداری کی بحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کام انجام دیا ہے اور اب قبائلی عمائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقہ میں حکومتی عملداری برقرار رکھنے اور قیام امن کے لیے اجتماعی کوششیں کریں تاکہ ایجنسی تخریب کاری کی سرگرمیوں سے پاک ہوسکیں۔
اس موقع پر ماموند قبائل کے قبائلی عمائدین نے ایجنسی بالخصوص تحصیل ماموند میں بدامنی کے خاتمے اور حکومتی عملداری کی بحالی کے لیے حالیہ کاروائیوں اور انتظامیہ کی جانب سے عوامی بھلائی کے لیے شروع کی گئی اقدامات کو سراہا۔ جرگہ نے علاقہ میں حکومتی عملداری برقرار رکھنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں حکومت اور سیکورٹی فورسز کے تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل ماموند میں مختلف سماج دشمن کاروائیوں میں حکومت کو مطلوب افراد کے خلاف امن کمیٹایاں مذید فعال بنائینگے اور کسی کو علاقے میں حکومتی عملداری کو چیلنج کر نے کی اجازت نہیں دینگے۔ قبائلی عمائدین کے جرگہ نے انتظامیہ سے تحصیل ماموند میں ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے اور بے گھر افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مکانات تعمیر کرنے اور آپریشن کے دوران جان بحق اور زخمی افراد کے ورثاء کے لیے ہنگامی بنیادوں پر معقول مالی معاوضوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 93655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش