0
Thursday 8 Jun 2023 14:32

محمودالرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

محمودالرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں محمود الرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بریت کے خلاف اپیل کی سماعت مقدمہ ڈی لسٹ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ پولیس نے رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد کو عدالت پہنچایا تھا، عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1062641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش