0
Friday 9 Jun 2023 22:08

یہ سود خوروں کا بجٹ ہے، اس میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں، سینیٹر مشتاق احمد

یہ سود خوروں کا بجٹ ہے، اس میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں، سینیٹر مشتاق احمد
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو آرٹیکل 38 ایف کے تحت سود کے خاتمے کا روڈ میپ دینا چاہیئے تھا، اس حکومت نے تو سود کو اور مضبوط کیا، یہ سود خوروں کا بجٹ ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے این ایف سی ایوارڈ دینا چاہیئے تھا، جو آرٹیکل 160 کے تحت آئینی تقاضا تھا، وہ نہیں کیا گیا تو اس بجٹ کی دستوری حیثیت مشکوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 ہزار 200 ارب روپے جو ٹیکس کا ہدف رکھا ہے، اس میں سے 7 ہزار 200 ارب روپے یہ سود میں دے رہے ہیں، آٹے، چاول، گھی، پٹرول، ڈیزل، دالوں کی قیمتوں پر تو کوئی کمی نہیں ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ روپے کی حیثیت نہیں رہی، پاکستان کے معاشی مسائل کا ان کے پاس کوئی حل نہیں، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ عوام کے لئے ڈیتھ وارنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا ڈیفالٹ پر ہے اور ہمارے ہاں مہنگائی اس سے بھی زیادہ ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کوئی حیثیت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش