0
Monday 17 Oct 2011 20:08

بلوچستان، خطے میں امریکا کی موجودگی تشویش کا باعث ہے، پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بلوچستان، خطے میں امریکا کی موجودگی تشویش کا باعث ہے، پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے وفاقی حکومت سے امریکا اور نیٹو کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ بلوجستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا کی صدارت میں ہوا۔ صوبائی وزراء مولانا عبدالواسع، جان علی چنگیزی، جعفرخان مندوخیل، میر صادق عمرانی، شاہنواز مری، احسان علی شاہ، علی مدد جتک اور دیگر نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکا کی موجودگی تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر پر نیٹو اور امریکی طیاروں کی پاکستانی حدود کی فضائی حدود کی خلاف ورزی معمول بن گئی ہے۔ انہوں نے اتحادی طیاروں کی اس حرکت کو پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا اور وفاقی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ارکان اسمبلی نے بلوچستان میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار اور حکومت سے عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔

خبر کا کوڈ : 107126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش