0
Monday 17 Oct 2011 22:33

ملتان، محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلئے جائینگے، انتظامیہ کی تنظیم لائسنسداران عزاداری کو یقین دہانی

ملتان، محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلئے جائینگے، انتظامیہ کی تنظیم لائسنسداران عزاداری کو یقین دہانی
ملتان:اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین ع کے رہنمائوں نے صدر مزین عباس کی قیادت میں ٹی ایم اے ممتاز آباد عطاء اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کرنیوالے وفد میں سید کوثر زیدی، امتیاز صدیقی، سید موسیٰ رضا، بشارت قریشی، نذر عباس، سجاد، نعیم بھٹی، سخاوت حسین اور دیگر شامل تھے، اس موقع پر مزین عباس نے ٹی ایم اے کو لائسنسداروں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ٹی ایم اے نے وقف کو یقین دہانی کرائی کہ محرام الحرام سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ امسال گذشتہ سال کے مقابلہ میں بہتر انتظامات کئے جائیں گے، جس پر مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین ع کے رہنمائوں نے عطاء اللہ کا شکریہ ادا کیا، ملاقات کے آخر میں دعا خیر بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 107142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش