0
Friday 21 Oct 2011 00:56

پنجاب اسمبلی، جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے قرارداد ایک بار پھر جمع کرا دی گئی

پنجاب اسمبلی، جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے قرارداد ایک بار پھر جمع کرا دی گئی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر علیحدہ صوبہ بنانے کے لئے مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں مشترکہ قرارداد جمع کرا دی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرارداد پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین کے علاوہ متعدد اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے علیحدہ صوبے کا قیام ضروری ہے۔ مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین کا کہنا ہے کہ کل تک علیحدہ صوبے کے نام پر غصہ میں آ جانے والے سیاستدانوں نے بھی آج جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی حمایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 107929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش