0
Sunday 4 Sep 2011 21:14

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے میں تاخیر ہوئی تو نفرت بڑھے گی، پیر جمیل شاہ

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے میں تاخیر ہوئی تو نفرت بڑھے گی، پیر جمیل شاہ
ملتان:اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی پیر جمیل شاہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے الگ صوبہ بنایا جائے اور اس میں تاخیر سے نفرت بڑھے گی، وہ پارٹی کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک اصولی موقف ہے بعض قوتیں بلاجواز مخالفت کرکے محض اپنی سیاست چمکا رہی ہیں، زیادہ اکائیوں سے ملک مزید مضبوط ہو گا، نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق رائے کی سوچ کو اپنا کر مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، وسائل کی آبادی کے تناسب سے تقسیم سے محرومیوں کو دور کرنے مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے والے پہلے بلدیاتی الیکشن کا عوامی مطالبہ پورا کریں۔
خبر کا کوڈ : 96433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش