0
Friday 21 Oct 2011 19:45

شہباز تاثیر کو تاوان کیلئے اغواء کر کے شمالی وزیرستان رکھا گیا ہے،رانا ثنا اللہ

شہباز تاثیر کو  تاوان کیلئے اغواء کر کے شمالی وزیرستان رکھا گیا ہے،رانا ثنا اللہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز تاثیر کے اغواء میں مذہبی یا شدت پسند عناصر شامل نہیں بلکہ ان کو تاوان کیلئے اغواء کر کے شمالی وزیرستان رکھا گیا ہے، لاہور سے اغواء ہونیوالے دو تاجر تاوان کی رقم ادا کر کے واپس لاہور پہنچ چکے ہیں، جنرل (ر) طارق مجید کے داماد عامر ملک کو اغواء کرنے والوں اور عامر ملک کے اہل خانہ کے درمیان بھی معاملات طے پا چکے ہیں جلد رہائی کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا ہے کہ لاہور سے چار اہم شخصیات کو اغواء کیا گیا ہے جن میں دو تاجر، مقتول گورنر سلمان تاثیر کا صاحبزادہ شہباز تاثیر اور جنرل (ر) طارق مجید کے داماد عامر ملک شامل ہیں، چاروں افراد کو تاوان کیلئے اغواء کیا گیا جس کے بعد ان کو وزیرستان منتقل کر دیا گیا اور اب حال ہی میں دو تاجر اغوا کاروں کو تاوان کی رقم دیکر واپس لاہور پہنچ چکے ہیں تاہم سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کے نام نہیں بتا سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عامر ملک کو اغواء کرنیوالوں نے ان کے خاندان سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد اغواء کاروں اور عامر کے خاندان کے درمیان معاملات تقریبا طے پا چکے ہیں اور ان کی جلد رہائی کا امکان ہے، جہاں تک شہباز تاثیر کا تعلق ہے تو ان کے اغوا میں کوئی شدت پسند یا مذہبی انتہاء پسند عناصر شامل نہیں بلکہ ان کو بھی تاوان کیلئے ہی اغواء کرنے کے بعد وزیرستان میں رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 108003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش