0
Friday 21 Oct 2011 00:35

شہباز شریف کا وفاقی حکومت کیخلاف ریلیوں کی قیادت کرنا سول نافرمانی کے مترادف ہو گا، بابر اعوان

شہباز شریف کا وفاقی حکومت کیخلاف ریلیوں کی قیادت کرنا سول نافرمانی کے مترادف ہو گا، بابر اعوان
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کا وفاقی حکومت کے خلاف ریلیوں کی قیادت کرنا سول نافرمانی کے مترادف ہے، وہ قوم کو بتائیں 18ویں ترمیم کے بعد بجلی کے کتنے منصوبوں پر عمل کیا۔ 28 اکتوبر کو وزیراعلٰی پنجاب سابق فوجی آمر فیلڈ مارشل ایوب خان کے جشن ترقی کی طرح جشن ڈینگی کی قیادت کریںگے۔ جو کہ ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہو گا۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان برقرار رکھنے اور مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اسلئے اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وفاق کے خلاف ریلیاں نکال کر چور شور مچا رہا ہے۔ 
سابق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پالیسی کے تحت پنجاب میں ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمات درج نہیں کئے جا رہے، تاکہ اعدادوشمار کم رہیں اور ان کی سبکی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 28 اکتوبر کو وزیراعلٰی پنجاب سابق فوجی آمر فیلڈ مارشل ایوب خان کے جشن ترقی کی طرح جشن ڈینگی کی قیادت کریںگے۔ جو کہ ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سرکاری اہلکاروں سے ریلی کے بینرز اور پوسٹرز لگوانے کی بجائے ڈینگی سپرے پر مامور کیا جائے۔ 
بابر اعوان نے کہا کہ میاں شہباز شریف ریلیاں کر کے چھوٹے صوبوں اور نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں کہ قانون کی حکمرانی کی بجائے جلاو گھیراو کر کے جمہوری حکومت کو غیر مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، عمران خان اور جماعت اسلامی پنجاب کی اپوزیشن ہونے کی وجہ سے احتجاجی ریلی کا حق رکھتے ہیں۔ لیکن حکمران جماعت کی ریلی سمجھ سے بالا تر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے پاس سیاسی بصیرت ہے نہ ملکی مسائل کے حل کا ایجنڈہ۔ بابر اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب بھر میں رابطہ عوام مہم کے لیے شیڈول تیار کر لیا ہے، 28 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی قیادت کریں گے۔ سینٹ کے انتخابات کو روکنے کی سازش کرنے والے قومی مجرم ہونگے اور مستعفی ہونے اراکین کی نشستوں پر انتخابات کروانے سے ہو سکتا ہے مسلم لیگ کی اکثریت اقلیت میں بدل جائے۔
خبر کا کوڈ : 107926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش