0
Saturday 22 Oct 2011 23:37

ملتان، امتحانی نتائج میں غلطیوں کیخلاف طلباء کا احتجاج، تعلیمی بورڈکا گھیرائو

ملتان، امتحانی نتائج میں غلطیوں کیخلاف طلباء کا احتجاج، تعلیمی بورڈکا گھیرائو
ملتان:اسلام ٹائمز۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں غلطیوں کیخلاف ملتان کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبا نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی بورڈ ملتان کا گھیرائو کرلیا، ملتان میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج میں غلطیوں کیخلاف طلبا نے بورڈ آفس کے سامنے جمع ہوکر شدید نعرے بازی کی، انتظامیہ نے حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے بورڈ آفس کا مین گیٹ بند کردیا، طلباء نے اپنا احتجاج جاری رکھا اور دفتر کا گھیرائو کرلیا، اس موقع پر موجود طلباکا کہنا تھا کہ آن لائن امتحانی سسٹم نے ہمارا مستقبل تباہ کردیا ہے، اگر حکومت نے فوری طور پر اقدامات نہ کئے تو تحریک کا آغاز کردیں گے، طلباء نے پنجاب حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طلباء کے شدید احتجاج کے بعد حکومت پنجاب نے فوری طور پر انٹرمیڈیٹ کے نتائج منسوخ کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 108373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش