0
Tuesday 25 Oct 2011 00:49

زرداری ٹولے کو مزید مہلت دینے کا مطلب ملک تباہ کرنا ہے، رانا ثناء اللہ

زرداری ٹولے کو مزید مہلت دینے کا مطلب ملک تباہ کرنا ہے، رانا ثناء اللہ
فیصل آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنا سیاسی دھوکہ ہے کیونکہ اس منصوبہ کی رقم بجٹ میں مختص نہیں کی گئی تھی، زرداری ٹولے کو مزید مہلت دینے کا مطلب ملک تباہ کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عمران خان نہیں بلکہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی کرپشن کے باعث پریشان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آئینی حیثیت چیلنج کرنے پر گورنر پنجاب کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم مونس الہٰی کی رہائی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں کیونکہ جب جب مدعی اور ملزم حکومت خود ہو گی تو ثبوت کہاں سے آئیں گے، وزیرقانون پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعوان کرائے کے سیاسی کارکن ہیں ان کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 108947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش