0
Tuesday 25 Oct 2011 20:47

وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کی مقبولیت اور ڈینگی کے باعث پریشانی کا غصہ صدر زرداری پر نکال رہے ہیں، راجہ ریاض

وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کی مقبولیت اور ڈینگی کے باعث پریشانی کا غصہ صدر زرداری پر نکال رہے ہیں، راجہ ریاض
کسوال:اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنماء راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کی مقبولیت اور ڈینگی کے باعث پریشانی کا غصہ صدر زرداری پر نکال رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری ملک کے آئینی سربراہ ہیں، ساہیوال کا حالیہ الیکشن بھی صدر زرداری کی قیادت میں ہوا جس میں ن لیگ کا امیدوار جیت گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اس انتخاب کے نتائج کو فوری طور پر تسلیم کرلیا، راجہ ریاض نے مزید کہا کہ تخت لاہور چھن جانے کے خوف سے شہباز شریف کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کے انتقال پر ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ نے جمہوریت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیںجنہیں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 109203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش