0
Sunday 30 Oct 2011 00:46

مسلم لیگ ن کے رہنما زبان کو لگام دیں، ریلی میں لاہور کے سیاسی ڈرامے کا بھرپور جواب دینگے، الطاف حسین

مسلم لیگ ن کے رہنما زبان کو لگام دیں، ریلی میں لاہور کے سیاسی ڈرامے کا بھرپور جواب دینگے، الطاف حسین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا زبان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احتجاج کریں، یہ ان کا جمہوری حق ہے، لیکن زبان کو لگام دیں۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو زبان کو لگام دینا الطاف حسین کو اچھی طرح آتا ہے۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے جمہوری عمل ختم کرنے کے لئے نازیبا زبان کا استعمال شروع کر دیا ہے، تاہم عوام جمہوری حکومت کی بھرپور حفاظت کریں گے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ گھی سیدھی اْنگلی سے نہ نکلے تو انہیں ٹیڑھی انگلی سے نکالنا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن ایک جلسہ کریگی تو ایم کیو ایم اس کے مقابلے میں دس جلسے کرے گی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام متحد رہیں، آئندہ الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ پورے ملک سے حیرت انگیز نتائج دے گی۔ ایم کیو ایم کے قائد نے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت کا خاتمہ کرنے کی سازش کرنیوالوں کا مقابلہ کریں۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کی خواہش رکھنے والوں کا ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی بھرپور مقابلہ کرے گی، کل کی ریلی میں لاہور کے سیاسی ڈرامے کا بھرپور جواب دیں گے۔ کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ شہباز شریف نے جلسے میں کوئی کام کی بات نہیں کی، احتجاج جمہوری حق ہے لیکن زبان کو لگام دے کر کیا جائے تو بہتر ہے، جلسے میں صدر زرداری کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی اس پر افسوس اور شدید مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ صدر زرداری کے خلاف استعمال کی گئی زبان پر کراچی کے جلسے میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ 
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ  ہلکا جواب سننا ہے تو مسلم لیگ ن دائرہ ادب میں رہے، ہم بھی دائرہ ادب نہیں پھلانگیں گے۔ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم حیران کن نتائج کے ساتھ ملک بھر میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالے تماشے میں حبیب جالب کی نظم کا حشر نشر کیا گیا اور مسلم لیگ کے جلسہ میں غل غپاڑہ نظر آیا۔ غیر جمہوری رویے پر کراچی کے جلسے میں تفصیلی بات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 110328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش