0
Sunday 30 Oct 2011 20:15

آج کی ریلی ن لیگ کے رہنماوٴں کے نازیبا الفاظ کیخلاف احتجاج ہے، الطاف حسین

آج کی ریلی ن لیگ کے رہنماوٴں کے نازیبا الفاظ کیخلاف احتجاج ہے، الطاف حسین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام جمہوریت کیلئے متحدہ اور صدر پاکستان کیساتھ ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر صدر زرداری سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ کراچی میں تبت سینٹر پر استحکام جمہوریت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں صدر زرداری کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی اور "گو زرداری گو" کے نعرے لگائے گئے، ہم بھی اسی زبان میں جواب دے سکتے تھے لیکن سندھ کی مہذب دھرتی ایسی زبان استعمال کرنیکی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی ن لیگ کے رہنماوٴں کے نازیبا الفاظ کیخلاف احتجاج ہے اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر "نو نواز نو" کہہ رہا ہے۔ 
اس سے قبل متحدہ کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی شریف برادرن کے خلاف ریفرنڈم ہے اور جلد پنجاب کی عوام بھی شریف برادران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ پی پی کے آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ الطاف حسین کے شکر گزار ہیں، جنہوں جمہوریت کے استحکام کیلئے مختصر نوٹس پر اتنی شاندار ریلی کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور ایم کیو ایم کو ایک دوسرے سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، الطاف حسین نے دکھا دیا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان ریلی شریف برادران کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پی پی کے رہنما پیر مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے بھائی ہونے کا ثبوت دے دیا، مختصر کال پر ریلی میں شریک ہونیوالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ق لیگ کے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی تنہائی کا شکار مسلم لیگ (ن)والو مہم جوئی چھوڑ دو، بھاٹی گیٹ کے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہیئے۔ ریلی میں پیر مظہرالحق، تاج حیدر، آغاسرج درانی، این ڈی خان، شرمیلا فاروقی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 110564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش