0
Saturday 5 Sep 2009 10:24

اسرائیل ایک استعماری ملک ہے،ہوگو شاویز

اسرائیل ایک استعماری ملک ہے،ہوگو شاویز
سویدہ:وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے اسرائیل کو ایک استعماری ملک اور اسرائیلی حکومت کو ایک ''نسل کش''حکومت قرار دیا ہے اور اسرائیلی عوام سے کہا ہے کہ وہ اس کی حمایت نہ کریں۔ شام کے شہر سویدہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر شاویز  نے فلسطینیوں سے ناروا سلوک پر اسرائیل کی مذمت کی اور اسکی پالیسیوں کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے اسے امریکی استعمار کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔ صدر شاویز نے سویدہ میں ایک عوامی باغ کا افتتاح بھی کیا ۔جس کا نام لاطینی امریکا کے انیسویں صدی کے ایک حریت پسند رہنما سائمن بولیور کے نام پر رکھا گیا ۔صدر شاویز ان دنوں لیبیا،الجزائر،شام،ایران،بیلارس،روس اور سپین کے گیارہ روزہ دورے پر ہیں .جس کا مقصد امریکی اثر و رسوخ کو ختم کر کے دنیا میں کثیرالقطبی نظام قائم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 11108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش