0
Saturday 5 Sep 2009 13:22

ماہ اگست:امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 26سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ماہ اگست:امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 26سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
واشنگٹن:اگست 2009ء کے دوران امریکا میں بیروزگاری کی شرح 9.7 فیصد پر پہنچ گئی جو 26سال کی بلند ترین سطح ہے۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اگست کے دوران امریکا میں مزید 2 لاکھ16 ہزار افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کے بعد امریکا میں بے روزگاری کی شرح26 سال کی بلند ترین سطح پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں بے روزگاری کی شرح 9.4 فیصد تھی جو اگست میں بڑھ کر9.7 فیصد ہو گئی۔دسمبر2007ء میں عالمی سست روی کے آغاز سے اب تک 69 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ اگست کے اختتام پر امریکا میں بے روزگار افراد کی مجموعی تعداد 1کروڑ49لاکھ ہو گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 11121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش