0
Wednesday 26 Aug 2009 11:39

امریکی فوج میں خودکشی کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ

امریکی فوج میں خودکشی کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ
لندن:امریکہ کی دس لاکھ سے زائد افرادی قوت والی فوج میں نفسیاتی بیماریوں اور خودکشی کے رجحانات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، جس پر امریکی فوجیوں کی نفسیاتی بحالی کا خصوصی پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں نفسیاتی دباؤ سے متعلقہ بیماری اور خودکشی رجحانات میں ریکارڈ اضافہ سامنے آنے کے بعد فوجیوں کو شدید نفسیاتی دباؤ سے بچانے کیلئے117ملین ڈالر کی لاگت سے نفسیاتی بحالی پروگرام تیار کیا گیا ہے، اس پروگرام پر عمل درآمد یکم اکتوبر سے ہوگا، اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں شدید دباؤ سے خودکشی رجحان 1980سے ریکارڈ کرنا شروع کیا گیا۔ریکارڈ کے مطابق سال 2008 میں 128اور 2007میں 115امریکی فوجیوں نے خودکشی کی، رواں سال 2009 کے ابتدائی 6ماہ میں 88فوجی مبینہ طور پر خودکشی کر چکے ہیں جو کہ گذشتہ برس کے اس عرصہ سے زیادہ ہے۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث امریکی فوج میں کثرت مے نوشی کارجحان بھی چھ برس میں دگنا ہو گیا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 10528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش