0
Friday 4 Nov 2011 22:36

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ اصولی ہے حتمی نہیں، گیلانی

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ اصولی ہے حتمی نہیں، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ اصولی ہے حتمی نہیں، باہمی تجارتی تعلقات کی صورت میں قومی مفادات پر سمجھوتہ کریں گے اور نہ مقامی صنعت کو نقصان ہونے دیں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے حوالے سے ابھی صرف وزارت کامرس کو بھارت سے تجارتی معاملات طے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دونوں ممالک کے کامرس سیکریٹریز کی ملاقات میں باہمی تجارت کی جزئیات طے کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت چاہتے ہیں لیکن قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے مقامی صنعت کو نقصان ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ اصولی ہے، لیکن اس کی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں، اگر قومی مفاد میں ہوا تو حتمی فیصلہ کریں گے ورنہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرارد ینے کے حتمی فیصلے کی صورت میں عوام کو فائدہ ہو گا اور پاکستان میں معاشی طور پر انقلابی تبدیلی آئے گی، دونوں ممالک کے تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات سے پہلے اسمبلیاں توڑنے سے عام انتخابات نہیں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت میں ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہی ہے جبکہ جلسے جلوس خود کو اصل اپوزیشن ثابت کرنے کے لئے کر رہی ہے۔ ان کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریمارکس پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اچھے آدمی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 111709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش