0
Saturday 5 Nov 2011 01:33

کوئٹہ،شیعہ چیک پوسٹیں ہٹائیں،رئیسانی ۔۔۔۔ نہیں ہٹائیں گے، شیعہ قوم

کوئٹہ،شیعہ چیک پوسٹیں ہٹائیں،رئیسانی ۔۔۔۔ نہیں ہٹائیں گے، شیعہ قوم
اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق نادان وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی نے کل کے واقعہ کے ردعمل میں کوئٹہ کی شیعہ قوم کو نہایت سخت لہجے میں اپنی تمام سکیورٹی چیک پوسٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ دوسری جانب علمدار روڈ اور ملحقہ شیعہ آبادی کے علاقوں میں سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے شیعہ نوجوانوں پر مشتمل گروپ نے اس حکم کو مسترد کرتے ہوئے چیک پوسٹس برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اسلم رئیسانی کے اس عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نادان وزیراعلٰی چاہتے ہیں دوبارہ شیعہ قوم کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔  ہزار لاشیں اُٹھانے کے باوجود اب بھی اس قوم میں  اتنی ہمت ہے کے خود اپنی حفاظت کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 111764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش