0
Saturday 5 Nov 2011 09:14

غزہ،امداد لے جانیوالے بحری قافلے ”فلوٹیلا“ پر اسرائیل کا پھر حملہ، کشتیاں قبضے میں لے لیں

غزہ،امداد لے جانیوالے بحری قافلے ”فلوٹیلا“ پر اسرائیل کا پھر حملہ، کشتیاں قبضے میں لے لیں
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ نے جمعہ کو بین الاقوامی بحری قافلے ”فلوٹیلا“ پر ایک مرتبہ پھر حملہ کر دیا اور دونوں کشتیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ 2010ء میں بھی اسرائیلی کمانڈوز نے ترکی کے امدادی جہاز "فریڈم فلوٹیلا" کو بذریعہ طاقت غزہ جانے سے روک دیا تھا۔ اس دوران کارکنوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 9 ترک باشندے شہید ہو گئے تھے۔ جمعہ کو غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والی ان کشتیوں میں فلسطینی کارکنوں کے حامی موجود ہیں، جو حماس کے علاقے غزہ کی پٹی پر رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کر رہے تھے، غزہ کے ساحل پر اسرائیلی بحریہ نے حملہ کرکے ان کشتیوں کو روک لیا۔ 
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈین پرچم بردار جہاز ”تحریر“ (برائے حریت) اور آئرلینڈ کے جہاز ”ساؤرس“ (برائے آزادی) جس میں 27 افراد سوار ہیں کو اسرائیلی بندرگاہ اشڈوڈ میں اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحری فوج نے منصوبے کے مطابق عمل کیا اور جہازوں میں سوار کارکنوں اور خود کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن ضروری اقدامات کئے۔
خبر کا کوڈ : 111780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش