0
Monday 12 Jul 2010 19:22

فلوٹیلا حملہ،اسرائیلی بحریہ غزہ آزادی بیڑے پر حملے کی ذمہ دار قرار،جارحیت سنگین غلطی تھی،تحقیقاتی کمیشن

فلوٹیلا حملہ،اسرائیلی بحریہ غزہ آزادی بیڑے پر حملے کی ذمہ دار قرار،جارحیت سنگین غلطی تھی،تحقیقاتی کمیشن
غزہ:غزہ فریڈم فلوٹیلا حملہ پر آلانڈ کمیشن رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ فریڈم فلوٹیلا معاملہ میں اسرائیل نے سنگین غلطیوں کا ارتکاب کیا۔ اسرائیلی اخبار ایدیعوت احرونوت کے مطابق غزہ فریڈم فلوٹیلا پرحملہ پر اسرائیلی فوج کی تحقیقاتی ایلانڈ کمیشن رپورٹ کے کچھ حصے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ایک سو پچاس صفحات پر مشتمل رپورٹ آج باقاعدہ جاری کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج فریڈم فلوٹیلا کا معاملہ نمٹانے میں سنگین غلطیوں کی مرتکب ہوئی۔رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اعلیٰ فوجی افسران سے کمانڈوز کی سطح تک تمام ذمے داروں سے غلطیاں سرزد ہوئیں۔اسرائیلی نیوی کے ہاتھوں نو افراد کی شہادت عالمی غم و غصہ کا سبب بنی۔فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی حکمت عملی ناقص معلومات کا نتیجہ تھی۔تحقیقاتی رپورٹ چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل گبی اشکینازی کے حوالے کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیلی فوجی تحقیقاتی کمیشن نے غزہ آزادی بیڑے پر حملے کا ذمہ دار اسرائیلی بحریہ کو قرار دے دیا۔
اسرائیلی فوجی تحقیقاتی کمیشن نے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل گیبی کو ایک سو صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بحریہ نے غزہ آزادی بیڑے کی تلاشی میں متعدد سنگین غلطیاں کیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں سے نمٹنے کیلئے تیاری سے لیکر جہاز پر چڑھائی تک بحریہ کے کمانڈروں اور
کمانڈوز سنگین غلطے کے مرتکب ہوئے۔مئی میں اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے سامان لانے والے جہاز کو روکا اور اس پر حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں ایک امریکی سمیت دس افراد ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 30847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش