0
Sunday 6 Nov 2011 09:53

حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعلٰی اور گورنر سندھ ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی شہادت کے ذمہ دار ہیں۔ جسٹس زوار حسین جعفری پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے نرغے میں ہے اور یہ اسلام و پاکستان دشمن، ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر ملک کی معاشی شہ رگ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی سندھ اور گورنر سندھ ملت جعفریہ کو جواب دیں کہ شیعہ عمائدین کی قتل و غارت کا سلسلہ آخر کب ختم ہو گا، بصورت دیگر ملت جعفریہ اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قاتلوں کو 24 گھنٹے میں گرفتار نہ کیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین گورنر ہاؤس اور وزیراعلٰی ہاؤس کا گھیراؤ کر کے سراپا احتجاج بن جائے گی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماؤں محمد مہدی، مولانا علی انوار، مولانا صادق تقوی اور دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 112017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش