0
Monday 25 Mar 2024 11:32

علماء مینارہ نور اور امت کی اصلاع کیلئے کردار ادا کرتے ہیں،علامہ شبیر بخاری

علماء مینارہ نور اور امت کی اصلاع کیلئے کردار ادا کرتے ہیں،علامہ شبیر بخاری
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ آغا سید علی الموسوی کی برسی کی مناسبت سے مسجد کشمیریاں اندرون موچی گیٹ خصوصی  تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب آئی ایس او موچی گیٹ یونٹ کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب میں علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ سید جواد الموسوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او ناصر عباس شیرازی، امامیہ آرگنائزیشن کے سابق رہنما لال مہدی خان، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ علامہ سید شبیر بخاری نے علامہ سید آغا علی الموسوی کیساتھ گزرے ایام کی یاد تازہ کی، جبکہ ناصر عباس شیرازی نے آغا سید علی الموسوی کی قومی اور تنظیم کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ علماء مینارہ نور اور امت کی اصلاع کیلئے کردار ادا کرتے ہیں، اور آغا سید علی الموسوی نے یہ کردار مثالی طریقے سے ادا کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آغا سید علی موسوی کی تنظیم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  علامہ سید علی الموسوی نے ہمیشہ نوجوانوں کیلئے شجر سایہ دار کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ موسوی نے دیگر علماء سے بڑھ کر آئی ایس او پر دست شفقت رکھا اور نوجوانوں کی ہر میدان میں حوصلہ افزائی کی۔ اختتام پر حجتہ الاسلام آغا سید جواد موسوی نے دعائیہ کلمات ادا کیے۔
خبر کا کوڈ : 1124716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش